ارشد ڈار بدستور ایڈمنسٹریٹر فرائض ادا کرتے رہیں گے

لالہ موسیٰ: ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ کی جگہ چیئر مین کی تعیناتی موخر ارشد ڈار بدستور ایڈمنسٹریٹر فرائض ادا کرتے رہیں گے افوائیںپھیلانے والے مایوس ہو گئے اس سلسلہ میںذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت نے مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ میں نئے چیئر مین کی تعیناتی کا فیصلہ موخر کردیا ہے چیئر مین کیلئے ایک سیاسی شخصیت کے عزیز کا نام گزشتہ دو مارہ سے گردش کررہا ہے لیکن پنجاب حکومت نے ایڈمنسٹریٹر ارشد ڈار کے حق میں عندیہ دیکر مخالفین کو مایوس کردیا ہے بعض حلقے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے کامیاب ورکر کنونشن کو مذکورہ فیصلہ کی وجہ قرار دیا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ورکر کلاس کو اہمیت دی ہے۔