ارکان اسمبلی ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کرائیں : صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں صدر زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کے وزراء اور ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، صدرمملکت نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی اسکیمیں ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کے دوران صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام ارکان سے الگ الگ معلومات حاصل کیں۔ صدر زرداری ارکان اسمبلی سے استفسار کرتے رہے کہ انہوں نے دو ہزار دو اور پھر دو ہزار آٹھ میں کتنے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ صدر نے پارٹی ارکان سے یہ بھی معلوم کیا کہ انہوں نے کتنے ووٹ رجسٹرڈ اور کتنے خارج کرائے۔

اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ انتخابات میں جانے والے ہیں اس کے لئے بھرپور تیاری کی جائے۔ صدر زرداری نے وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور مخدوم امین فہیم کو آج رات بلاول ہاؤس طلب کر لیا ہے۔