امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسامہ آپریشن انتہائی خفیہ تھا، پاکستان کونہیں بتاسکتیتھے۔ اپنے دورہ پاکستان میں ہیلری کلنٹن نے پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کے اہم نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے ہیلری سے دریافت کیا کہ امریکہ پاکستان کو اسٹرٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے تو پاکستان کو اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والی کارروائی سے کیوں بیخبر رکھا گیا جس پر ہیلری کلنٹن نے بتایا کہ یہ معاملہ اس قدر خفیہ رکھا گیا تھا کہ امریکہ میں بھی چند افراد کے علاوہ کسی کو اس بارے میں ہوا نہیں لگنے دی گئی۔