وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کی اطلاع صدر آصف علی زرداری یا کسی اور حکام کو نہیں دی گئی تھی۔ منصور اعجاز کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ وائٹ ہاس کی ترجمان کیٹلین ہیڈن نے میڈیا کو بتایا کہ ایبٹ آباد آپریشن حساس نوعیت کا تھا۔ اس کے متعلق پاکستان سمیت کسی ملک کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیٹلین کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی حفاظت کیلئے اسامہ کیخلاف آپریشن خفیہ رکھا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے متعلق پاکستان کے صدر اور امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو ایسی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔ منصور اعجاز کے بیان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔