اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن ایک جوا تھا، بارک اوباما

obama

obama

واشنگٹن : امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کا آپریشن ایک جوا تھا،مجھ سے کہا گیا کہ یہ خطرناک آپریشن نہ کیاجائے۔ایک انٹرویو میں صدر اوباما نے بتایا کہ انہیں خود بھی مکمل طور پر یقین نہیں تھا کہ ایبٹ آباد کے کمپاونڈ میں اسامہ بن لادن موجود ہے یا نہیں۔اسامہ کی ہلاکت کے بعد آپریشن کے بارے میں اپنے پہلے انٹرویو میں صدر اوباما نے بتایا کہ یکم مئی سے کچھ پہلے سی آئی اے نے مشورہ دیا کہ ساٹھ سے ستر فیصد یقین ہے کہ اسامہ اپنے خاندان سمیت کمپاونڈ میں موجود ہے ۔لیکن 28اپریل کو سیکوریٹی تجزیہ کاروں کی خصوصی ٹیم نے بتایا کہ یہاں اس کی موجود گی کا صرف تیس سے چالیس فیصد یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آخری لمحات میں اس آپریشن کو تقریبا ختم ہی کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ آپریشن ناکام رہ جاتا تو علاقائی طور پر اس کے نتائج بھگتنا پڑتے۔