امریکا: (جیو ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے اسامہ کو پاکستان کی حکومت یا کسی ادارے کی مدد حاصل تھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں۔ امریکی اخبار کے لئے لکھے گئے آرٹیکل میں حسین حقانی کا کہنا تھا اسامہ ایبٹ آباد میں کیسے رہ رہا تھا یہ سوال حل طلب ہے۔ دوہزار آٹھ میں منتخب ہونے والی جمہوری حکومت کو سیاسی جھگڑوں اور عدالتی کارروائیوں میں الجھا دیا گیا۔
انہوں نے کہا میڈیا کی آزادی جمہوریت کی کامیابی کے لئے ضروری ہے۔ مغرب مخالف سوچ کی وجہ سے پاکستان کو سماجی اور اقتصادی شعبوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا وکلا نے آمر کے خلاف تحریک کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن وہ دو حصوں میں بٹ گئے ۔