القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ایک آنکھ جوانی میں ہی ضائع ہو چکی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیغام میں ایمن اظواہری کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اسی کی دہائی میں مسلم برادرہڈ کے رکن تھے ۔ ایمن الظواہری کا ویڈیو پیغام بظاہر دو ماہ پرانا لگتا ہے کیونکہ اس کے آخر میں انہوں نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد بھی دی تھی۔