اسامہ کے بارے میں معلومات پاکستانی ڈاکٹر نے دیں

leon panetta

leon panetta

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کیں، ان کے خلاف کارروائی کی گئی تو یہ پاکستان کی بڑی غلطی ہوگی۔
امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور اسامہ بن لادن سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنا اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ پاکستان میں ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چل رہا ہے لیون پنیٹا کا کہنا تھ اکہ پاکستان میں کسی نہ کسی کو تو علم تھا کہ ایبٹ آباد کے اس کمپاونڈ میں کون رہائش پذیر ہے معاملہ حساس ہونے کے باعث پاک فوج کو آپریشن کی اطلاع نہیں دی گئی تاہم انہوں نے کہا کہ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان کی حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم تھا۔