استاد امانت علی خاں، بچھڑے ہوئے سینتیس برس ہوگئے

Amanat Ali Khan

Amanat Ali Khan

کلاسیکی کی گائیکی کی نامور آواز۔ استاد امانت علی خاں کو ہم بچھڑے آج سینتیس برس ہوگئے۔  پٹیالہ گھرانے کے مشہور کلاسیکل گلوکاراستاد امانت علی خاں 1932 میں ہوشیار پور پنجاب میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ غزل کی گائیکی میں نام پیدا کیا۔ استاد امانت علی خان نے غزل گائیکی کو اپنے منفرد اندازمیں پیش کرکے بہت جلد اپنے ہم میں اپنا ایک الگ مقام اور شناخت بنائی۔ موسم بدلا رت گدرائی اہل جنون بے باک ہوئے۔ ہونٹو ں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا جیسی شہرہ آفاق غزلوں نے آج تک ان کی یاد زندہ رکھی ہوئی ہے۔ جب کہ ان کے گائے ہوئے ملی نغمے اب بھی ان کے منفرد انداز گائیکی کے ساتھ وطن پرستی کا شاہکار ہیں۔ استاد امانت علی خان صرف 42برس کی عمر میں انیس سو چوہتر میں انتقال کرگئے۔