استحصالی نظام ، جاگیردار ، اشرافیہ ، روایتی سیاستدانوں اور کرپٹ مافیاز سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ اب ضروری ہے کہ ہم استحصالی نظام ، جاگیردار ، اشرافیہ ، روایتی سیاستدانوں اور کرپٹ مافیاز سے نجات حاصل کر کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے ایماندار اور مخلص لوگو کو آگے لائیں۔

کیونکہ ان افراد کی بدولت آج پاکستان کی عوام دشمنوں کی بری نظروں سے محفوظ ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام مہنگائی، غربت،بیروزگاری، بھوک، افلاس، بجلی،پانی،گیس،ٹرانسپورٹ اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں۔

جبکہ ہمارے حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں جن سے ملک و قوم کو بچانا اب ضروری ہو گیا ہے تاکہ پھر کوئی روایتی اور کرپٹ سیاستدان برسراقتدار نہ آسکے گا اور نہ ہی کوئی چورو لٹیرا اسمبلی کے قریب جاسکے گا

روحیل اکبر
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات
تحریک تحفظ پاکستان
03466444144