لاہور (جیوڈیسک) علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میری دعوت پر جلسہ گاہ میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ،ہم یہاں ریاست بچانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ آج تحریر و تحریک پاکستان کی قرار داد پیش ہونے والی ہے۔
الطاف حسین نے جلسے کے لیے بھرپور تعاون کیا ۔مینار پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے سامنے منی پاکستان بیٹھا ہے ۔استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو نئے دور میںداخل کریںگے۔ بشیر بلور کی شہادت پر تعزیت کا پیغام دیتا ہوں.حلف لے کر کہتا ہوں کہ جلسے پر آنے والے تمام اخراجات منہاج القران کے کارکنان نے دیئے ،کسی ایجنسی ادارے کا کوئی عمل دخل نہیںہے۔ انھوں نے جلسہ کے شرکا سے حلف لیا کہ یہ پاکستان ہر غریب کے لیے اتنا ہی ہے جتنا امیر کے لیے ہے۔ ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ پاکستان میںآئین اور جمہوریت کی اصل حکمرانی ہو، پاکستان کی معیشت میںشفافیت ہو۔
ہم حلف اٹھاتے ہیںکہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک ناقابل شکست ریاست بنا دیںگے ۔ ایسی جدوجہد کریںگے جس سے پاکستان اقوام عالم میںسربلند ہوسکے۔ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ جلسے کے انعقاد میں کسی ایجنسی یا ادارے کا ہاتھ نہیںہے۔ جلسے کے انعقاد میں کسی صوبے ، وفاق حکومت نے مداخلت نہیںکی۔ ملک میں کسی فوجی مداخلت کے لیے نہیں آیا۔ انھوںنے کہاکہ مجھے منظور نہیں کہ میرے ملک کی کوئی کھڑکی بھی ٹوٹے۔ ہم تشدد اور تھوڑ پھوڑکی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔