استحکام پاکستان کانفرنس

Paris

Paris

پیرس: (صاحبزادہ عتیق سے)پاکستان کے محب وطن عوام نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں نواز شریف استحکام پاکستان اور ترقی یافتہ پاکستان کی آخری امید ہیں پاکستان میں بے حیائی اور بے ہودگی کا کلچر نہیں چلنے دیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ پاکستان کے صدر پیر صاحبزادہ فیض الحسن نے پیرس میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جب میاں نواز شریف سے میری ملاقات ہوئی اور پاکستان اور عوام اور اسلام کے حوالے سے انکے جذبات سے آگاہ ہوا تو میں نے اسی وقت انکی حمایت کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی میاں نواز شریف کو یہ بھی واضح کر دیا کہ میں کسی بھی اسمبلی ٹکٹ کا امیدوار نہیں ہوں۔

 
صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن بے حیائی اور بیہودگی کے کلچر کو روکنے کیلئے بہت جلد کراچی سے ایک تحریک کا آغاز کرے گی جو آپ کے تعاون سے شروع ہو گی پاکستان کی کچھ سیاسی جماعتیں پاکستان میں عوامی جلسوں میں ناچ گانے کا کلچر عام کر رہی ہیں جو کہ ہماری روایات کے منافی ہے اور اس سے بے حیائی کا کلچر عام ہو رہا ہے پاکستان کے علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ مسجد و منبر کے ساتھ ساتھ عملی سیاست میں بھی حصہ لیں تاکہ نیک و صالح اور ایماندار قیادت سامنے آئے جو پاکستان میں آخری حروں کو چھوئی ہوئی فرقہ واریت، بدامنی، کرپشن، دہشت گردی اور بے حیائی کی روک تھام کرے اور پاکستان کو ایک نظریاتی، اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکے استحکام پاکستان کانفرنس کے مہمان خصوصی علما و مشائخ ونگ پاکستان کے نائب صدر اور حلقہ این اے ایک سو چھے کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نصر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت اور راہنمائی میں پاکستان کو ایک اعتدال پسند، نظریاتی اور پرامن ملک بنادیں گے۔

 
تارکین وطن کے تمام مسائل مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں حل ہوں گے کیونکہ میاں نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تارکین وطن ملکی معشیت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مادر وطن کیلئے تارکین وطن کا ایثار و قربانیاں ناقابل فراموش ہیں مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کو تمام ایوانوں میں کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے تاکہ انکی آواز اقتدار کے ایوانوں تک احسن انداز میں پہنچ سکے چوہدری نصر اقبال نے یورپ بھر کے تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بھر پور حمایت اور تعاون نے مجھے اس قابل بنایا ہے کہ میں آپ لوگوں کی آواز بنکر آپ کے مسائل اپنے قائد میاں نواز شریف اور متعلق عام اداروں تک پہنچاں گا مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد عوام میاں نواز شریف ایک جوہری ہیں۔
انہوں نے تارکین وطن کی آواز چوہدری نصر اقبال جیسے ہیرے کو پہچان کر انکو مسلم لیگ ن کا اہم عہدہ دیا ہے انکا کردار، اخلاق اور یورپ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں فرانس اور یورپ بھر میں مقیم پاکستانی میاں نواز شریف کی توقعات پر پورا اتریں گے پروگرام کے میزبان سماجی راہنما چوہدری صفدر برنالی نے تارکین وطن کی طرف سے چوہدری نصر اقبال حلقہ این اے ایک سو چھے سے صرف مسلم لیگ ن کے ہی نہیں بلکہ یورپ بھر کے پاکستانیوں کے نمائندہ ہیں اور اوورسیز پاکستانی انکی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔

 

استحکام پاکستان کانفرنس سے صاحبزادہ عتیق الرحمن، چوہدری شبیر بھدر، میاں محمد امجد اور راو خلیل نے بھی خطاب کیا استحکام پاکستان کانفرنس کی صدارت پیر فیض الحسن نے کی۔ صاحبزادہ عتیق الرحمن بیوروچیف فرانس