استعفیٰ دیا نہ طلب کیا گیا، وزیر قانون مولا بخش چانڈیو

maula bakhsh chandio

maula bakhsh chandio

وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی ہے بابر اعوان کابینہ میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں لیکن وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈ یو کا کہنا ہے وہ ابھی مستعفی نہیں ہوئے ہیں۔ یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے انھوں نے استعفی نہیں دیا اور نہ ان سے طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انکی اور بابر اعوان کی صدر سے ملاقات ہوئی ہے تاہم استعفی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا وزیراعظم انیس تاریخ کو عدالت عظمی کے سامنے پیش ہونگے اور وہ بھی انکے ہمراہ جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو کاکہنا تھا اداروں کے ساتھ ان کا کوئی تصادم نہیں۔