بھارت (جیوڈیسک) بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپوزیشن کیمطالبے پر مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر استعفی دینا ہوتا تو ایوان میں نہیں آتا۔ عوام نے ووٹ دے کر پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں وزیراعظم کے عہدے کا وقار برقرار رکھنا ہے۔ اپوزیشن معقول رویہ اپنائے۔ اپوزیشن جماعت بی جے پی نے کوئلہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔