اسرائیل(جیوڈیسک) اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے کامیاب ہونے والے سابق وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو حکومت سازی کی دعوت دیدی۔
ایک سو بیس رکنی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی جماعتیں بیاسی نشستوں کے ساتھ حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جس کے بعد صدر شمعون پیریز نے انہیں حکومت سازی کی دعوت دیدی۔ ان کی حریف دائیں بازو کی لیکوڈ بیٹینو پارٹی ایک سو بیس رکنی پارلیمنٹ کی اکتیس نشستیں حاصل کر پائی۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی کیخلاف اقدامات ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔