اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل کے وزیر دفاع ایھود باراک نے اپنے عہدے کو چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے عملی سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا ہے،ایھود آئندہ سال جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے سیاست کو چھوڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی عہدے سے استعفی دیں گے اور آئندہ سال جنوری میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ 70 سالہ ایہود بارک فوج اور سیاست دونوں میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے 39 سال فوج اور قریبا دو عشرے سیاست میں گذارے۔ سیاسی میدان میں وہ وزیر داخلہ، دفاع اور وزیر اعظم کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔
تل ابیب میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایہود باراک نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر ہی وزارت دفاع کے قلمدان کو چھوڑ دوں گا۔ ایہود بارک کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل فلسطین کے خلاف جنگی مہم جوئی کرچکا ہے۔ ایہود باراک نے اس جنگ کو مثبت پیش رفت قراردیا تھا۔