اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں 3ہزاریونٹس تعمیر کرے گا

Israel

Israel

اسرائیل (جیوڈیسک)اسرائیل میں حکام کے مطابق حکومت نے متعلقہ حکام کو مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر مزید تین ہزار یونٹ تعمیر کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تین ہزار نئے یونٹس کی تعمیر قومی سلامتی کیلئے کی جارہی ہے۔ اسرائیل کی سلامتی کو ہرصورت مقدم رکھا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا اس سیٹلمنٹ پلاننگ سے وہ فلسطین یا کسی اور ملک کو مشتعل نہیں کرنا چاہتے مگر اپنی ریاست کی سکیورٹی بھی لازم ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی بندش تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گی۔