ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران کی سر زمین کی حفاظت کی جائے گی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر جواد لاری جانی نے کہا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک سے جوہری ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ایران ترکی کوجوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر میں ممکنہ مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران پوری دنیا کیلیے ایک اچھاکام کررہے ہیں۔ اور ایران جوہری پروگرام پر اجارہ داری ختم کرنے کیلیے مثارل قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرسکتا۔ اور اگر ایسا ہوا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ایران کے عوام اپنے حق کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں۔