اسرائیل نے مزید 550فلسطینی قیدی رہا کر دیئے

israel

israel

اسرائیل نے مزید پانچ سو پچاس فلسطینی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مصر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کے بدلے ایک ہزار ستائیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔
اسرائیلی فوجی کو اکتوبر میں چار سو ستتر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا گیا تھا ۔ آج مزید پانچ سو پچاس قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہی تبادلے کا دوسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، قیدیوں کی رہائی پر رملہ میں ہزاروں فلسطینی جمع ہوئے اور انہوں نے جشن بھی کیا۔