اسرائیل کا بیت المقدس پر قبضہ اور امریکی جارحیت کے خلاف مسلم امہ اکٹھی ہو جائے : ڈاکٹر سید تنویر رضوی
Posted on August 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول یہودی کے قبضہ میں ہے ، پوری مسلم امہ سے اپیل ہے کہ متحد ہو کر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کریں ،یہ بات مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری نے یوم القدس پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اکٹھے ہو جائے تا کہ پاکستان سے امریکی ایجنٹوں کو نکال باہر کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امام خمنی نے بہت پہلے ہی اسرائیل اور امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہوتے ہوئے آج ان دہشت گردوں سے خوفزادہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عالمی دنیا یہ دن بھی دیکھے گی جب القدس یہودیوں سے آزاد کر دیا جائیگا ۔