سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پاکستان عالمی سطح پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ امریکا ،بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ختم ہو جائیگا۔ سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا رہے۔ لیکن زمینی حقائق کے مدنظر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے جائیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف امریکا میں پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر میڈیا بھی پاکستان کے حق میں ہوگا۔ بھارت بھی قریب آ جائیگا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ امریکی پالیسیوں اور عالمی میڈیا پر یہودیوں کا غلبہ ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے یہودی پاکستان کی مخالفت چھوڑ دیں گے، سابق صدر نے تسلیم کیا کہ انہوں نے دو ہزارچھ میں سعودی عرب سمیت سات اسلامی مالک میں کا گروپ بناکر اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مہم شروع کی تھی۔ تاہم ملکی حالات میں یکسر تبدیلی کے باعث ایسا ہو نہ سکا۔