امریکہ(جیوڈیسک)امریکی سینیٹر رینڈ پال کا کہنا ہے کہ امریکا کو اسرائیل سمیت مختلف ممالک کی دی جانے والی امداد کم کرنی چاہیے۔
اپنے پہلے دورہ اسرائیل کے دوران سینیٹر پال نے کہا اسرائیل کو سب سے زیادہ امریکی امداد دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا امریکا کے موجودہ مالیاتی بحران میں اسرائیل کی مدد ایک مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا امریکا کو سب سے پہلے پاکستان اور مصر جیسے ممالک کی امداد کم کرنی چاہیے جن کے ساتھ امریکا کے تعلقات اچھے نہیں۔
اسرائیل کو صرف فوجی مد میں تین ارب ڈالر سالانہ امداد دی جاتی ہے۔ اس قسم کا بیان اس سے پہلے کسی امریکی رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل کے دورے کے دوران کبھی نہیں دیا۔