اسرائیل کو مزید پابندیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، طیب اردگان

Tayyib Erdogan

Tayyib Erdogan

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفیر کے انخلا اور دفاعی تعلقات ختم ہونے کے بعد اب اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ اس کا وحشیانہ پن تھا انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ایک بگڑے ہوئے لڑکے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفیر کے انخلاکے بعد اب اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔