سیاسی اور دفاع ماہرین نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پسند ہو یا نہ ہو ایک دن اس کے ساتھ دھوکہ ضرور ہوگا۔
برسلز: اسرائیل کے سیاسی اور دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ فلسطینی سر زمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کے لیے مہنگی ثابت ہوگی اور امریکہ سے پہلے یورپ اسرائیل کا ساتھ چھوڑ دے گا۔ تل ابیب یونیورسٹی میں سینئر تحقیقاتی ماہر برائے مشرق وسطی و افریقن امور ڈاکٹر پال ریولین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مغربی ممالک مغربی کنارے سمیت فلسطینی سر زمین کے کسی بھی حصے پر یہودی بستیوں کی تعمیر بارے اسرائیلی منصوبے کو قبول نہیں کرینگے اور بالاآخر ایک دن اسرائیل کو یہ منصوبہ بند کرنا پڑے گا جبکہ امریکہ سے پہلے یورپی ممالک اسرائیل کاساتھ چھوڑ دینگے چاہے اسرائیل اس اقدام کو پسند کرے یا نہ کرے لیکن اس کے ساتھ ضرور دھوکہ ہوگا۔