اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کی صلاحیت نہیں،ایرانی نائب وزیر خارجہ

Iran

Iran

ایران (جیوڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کی طاقت نہیں ہے۔روس کے شہر ماسکو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ حسین عامر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیتیں نہیں کہ ایران کے کسی بھی نیوکلیئر پروگرام کو روک سکے۔

نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی نیوکلئیر پروگرام صرف پرامن مقاصد کیلئے ہے اور امریکا جتنی مرضی معاشی پابندیاں لگا لے، ایران پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بھی دکھ ہے کہ اقوام متحدہ کے کچھ ارکان ممالک کی وجہ سے کوفی عنان کا شام بارے امن مشن ناکامی کا شکار ہوا۔