اسسٹنٹ رجسٹرار نے سپیکر کو خط لکھ کر پارلیمان کی توہین کی۔ نائیک

Farooq

Farooq

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلے کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جو غیر قانونی ہے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار سپیکر کو ہدایت نہیں دے سکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اختیارات کا غلط استعمال کیا انہوں نے اپنے خط میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت فیصلے پر جلد عملدرآمد کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار نے پارلیمنٹ کی توہین کی ان کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔ سپریم کورٹ خط لکھنے کے حوالے سے مکمل تحقیقات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اب بھی وزیر اعظم ہیں جبکہ کابینہ فنکشنل ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے نواز شریف صرف خود کو اصولی سیاستدان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے 19 سال پہلے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ لانگ مارچ کی باتیں افسوسناک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتے کیونکہ اس سے ماضی میں نقصان ہوا۔