اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بھمبر کا پولیس نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں کی چیکنگ
Posted on January 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بھمبر کا پولیس نفری کے ہمراہ مختلف بازاروںکی چیکنگ زائد قیمت اور ریٹ لسٹ کے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بھمبر چوہدری محمد منیر نے پولیس کی نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں کی چیکنگ کی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے اور غیر میعاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کیے ۔
اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام دوکاندار حضرات گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کیمطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔