اسلامیہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹرسپورٹس دشمن بن گئے
Posted on February 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)اسلامیہ ہائی سکول کے” مخبوط الحواس”ہیڈ ماسٹر ”سپورٹس دشمن ”بن گئے گراؤنڈ میں ہاکی کھیلنے پر پابندی لگا دی مجھے کھیلوں سے کوئی دلچسپی نہیں دفتر میں پڑی تمام ٹرافیاں اور شیلڈز میرے لئے بے کار ہیں آپ کی ٹیم جہاں چاہے ہاکی کھیلے میرے ہوتے ہوئے آپ کی ٹیم اس گراؤنڈ ہاکی نہیں کھیل سکتی ،گراؤنڈ اور پودے خراب ہوتے ہیں ہیڈ ماسٹر غلام محی الدین کی ہاکی کے معروف کھلاڑی اور سابق سیکرٹری نشرواشاعت ڈی ایچ اے خورشید احمد ندیم سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ اسلامیہ ہائی سکول کے مخبوط الحواس ہید ماسٹرنے گذشتہ نصف صدی سے اسلامیہ ہائی سکول کے گراونڈ میں ہاکی کھیلنے والے کلب پر پابندی لگا دی ہے اس سلسلے میں جب خورشید احمد ندیم ہاکی کے معروف کھلاڑی نے ان کے دفتر جا کر کھلاڑیوں کے لئے کھیلنے کی اجازت کے لئے درخواست کی تو ہید ماسٹر نے کہا مجھے کھیلوں سے کوئی دلچسپی نہیں میں صرف پڑھائی کا قائل ہوں جب خورشید احمد ندیم نے دفتر میں پڑی ٹرافیون کی طرف توجہ دلائی تو ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ تمام ٹرافیاں اور شیلڈمیرے لئے بے کار ہیںمیں سکول کے بچون کے علاوہ شہر کے کسی کھلاڑی یا ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا اور شہر کے کسی شخص کی سفارش قبول نہیں کروں گا اس سلسلے میں سکول کے بعض اساتذہ نے بتایا ہے کہ ہیڈ ماسٹر کا رویہ علاقہ کے لوگوں سے مبینہ طور پر انتہائی تضحیک آمیز ہوتا ہے شہریوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے فوری توجہ کی اپیل کی ہے ۔