اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ کا امید پاکستان مہم کے تحت جنوبی پنجاب کا دورہ
Posted on November 28, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور(28-11-2012) اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہمسائل کے انبار میں پھنسے ہوئے اس ملک کو نوجوان نسل ہی ان مسائل سے نکال سکتی ہے ۔ اس نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور یہ چاہے تو اپنی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہطلباء اور نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے لیے امید پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن نے پورے پاکستان میںامید اور روشن مستقبل کی کرن جگا دی ہے۔جمعیت اس حوالے سے ملک کے ایک ایک کو نے میں جا کر لو گو ں کو امید کا ایک پیغام دے رہی ہے۔
جس سے لوگو ں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہو جائیگی اور وہ اپنے ملک اورروشن مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہوجائینگے۔اس وقت پوری قوم کی نظریں طلباء اور نوجوان نسل پر ہی ہیں کہ جو اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پو رے پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ پاکستانی یوتھ کی سب سے بڑی قوت ہے۔اس مہم کے تحت امید پاکستان فیلو شپ کیمپس میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ مہم نو جوانا نِ پاکستان میں جذبہء حب الوطنی پیدا کرے گی اور ان میں پاکستان سے وفاداری اور محبت کا جذبہ پیدا کرے گی۔واضح رہے کہ وہ امید پاکستان مہم کے تحت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں اور جامعات میں طلبہ کنونشنز، ٹیلنٹ ایوارڈ شوز اور مختلف طلبہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔