اسلام آباد ، انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لیے ملتوی

Islamabad Polio

Islamabad Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے باعث انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث 14 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم اب ایک ہفتے کی تاخیر سے شروع کی جائیگی۔