اسلام آباد (جیوڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاورکے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اسلام آباد اورراولپنڈی کے مختلف حصوں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو ئی جس سے جڑواں شہروں میں خنکی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پشاور اور خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔