اسلام آباد : اسمبلی کی مخصوص نشستوں نے بدعنوانی کو فروغ دیا ، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نظام نے بدعنوانی کو فروغ دیا ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر اقلیتی برادری کو حقوق اور عزت دے گی۔

بین المذاہب ہم آہنگی لیگ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر صرف اچھی انگریزی بولنے والی خواتین کا حق نہیں ، منتخب خواتین کو ایوان میں بیٹھنا چاہئے۔

مفاد پرست سیاستدان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)میں واپس جا رہے ہیں مگر شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی جیسے اچھی ساکھ کے حامل سیاستدان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ تقریب میں علما مشائخ کونسل کے رہنماء ، سکھ اور ہندو برادری کے نمائندے بھی شریک تھے۔