اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج نے ڈی میوچلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا ہے. اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے کارپوریٹائزیشن ، ڈی میوچلائزیشن اور انٹیگریٹڈ ایکٹ سال دوہزار بارہ کے تحت منظور شدہ ایک سو ایکس ابتدائی حصص داران میں مساوی بنیادوں پر حصص کی تقسیم کی گئی۔
اس سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج کی جنرل باڈی کی جانب سے نئے میمورینڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ، اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ترمیمی آرٹیکلز اور دیگر ضروری دستاویزات اب رجسٹرار کو پیش کرے گی ، اس تبدیلی سے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے موجودہ ڈائریکٹرز کو تیس روز کے اندر تبدیل کیا جائے گا ۔