اسلام آباد : (جیو ڈیسک)بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی خاتون اسمگلر کو گرفتار کر کے ایک ارب مالیت کی ایک سو تیس کلو ہیروئن برآمدکرلی گئی۔حراست میں لی گئی خدیجہ برطانوی نژاد پاکستانی ہے اور اس کے ہمراہ دو بچے بھی ہیں۔ ملزمہ نے ہیروئن سوٹ کیسزمیں چھپا رکھی تھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی منشیات کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے جو بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔
اینٹی ناکورٹکس فورس نے برطانوی سفارتخانے کو بھی آ گاہ کر دیا ہے۔ خاتون اسمگلر کے پاکستان اور برطانیہ میں روابط کی وسیع پیمانے پر چھان بین شروع کر دی گئی۔