اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کیلئے دروازے کھلے ہیں،پیپلزپارٹی کی دورسری ٹیم ایم کیوایم سے بات کر رہی ہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ وہ اسلام آباد میں کراچی سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر شاہ کوجن عناصر نے شہید کیا انھیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ گڑبڑ کرنیوالوں سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔معاملے میں غیرملکی ہاتھ کاملوث ہوناخارج ازامکان نہیں،وزیرداخلہ نے بتایاکہ پکڑے گئے عناصرسے تحقیقات جاری ہیں۔ یہ عناصرکسی نہ کسی پارٹی کاحصہ ضرور رہے ہیں۔ ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وزارت خارجہ کی عمارت کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرلئے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی سفارتخانے پرحملے سے متعلق تحقیقات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔