اسلام آباد : ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں دو فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی حامد علی خان نے کہا ہے کہ تیل اور گیس مہنگا کرنے کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی بجلی کے بل جمع کروانے کی حکمت عملی کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر نے بجلی کے بل کے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے جمع کروا دئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سیکریٹیریٹ اور ہاس پانچ کروڑ دس لاکھ کے نادہندہ ہیں اور انہوں نے بل جمع کروانے کے ئلے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک ہفتے بعد بل ادا نہیں کیا گیا تو اس صورت میں انکی بجلی کاٹ دی جائے گی۔ اسکے علاوہ سی ڈی اے ایک ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ ریلو ے بیس لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔