اسلام آباد : وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں توقعات کے ساتھ مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات پر واپس لانا بھی کامیابی ہے۔ ممبئی حملوں کے معاملے پر بھارت کو اعتماد میں لے چکے ہیں۔خارجہ پالیسی بناتے وقت بھارتی پالیسی کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فائی امریکی شہری ہیں ۔ان کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہمیں پتہ ہونا چاہیئے کہ امریکا کی ہم سے کیا توقعات ہیں۔۔وقت بتائے گا کہ مسائل کا کس حد تک مقابلہ کیا ہے۔