اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ملک کی خود مختاری اور وقار کو مقدم رکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں آموں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ رابطے ہیں اوریہ رابطے پاکستان نے ہی شروع کئے۔ ان کا کہنا تھاممبئی حملوں کی وجہ سے پاک بھارت مذاکرات میں روکاوٹ پیدا ہوئی اور اگر ممبئی حملے نہ ہوتے تو دونو ں ممالک کے تعلقات کہیں آگے بڑھ چکے ہوتے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا ہے اور ظفر قریشی کا مسلہ بھی حل کر لیا جائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے تحفظات دورکئے جائیں گے۔کراچی کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر سب کو تشویش ہے اور ان حوالے سے صدر مملکت گورنر سندھ اور وزیر داخلہ سے بات کی گئی ہے وہاں قیام امن کی ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہے۔ایک اور سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔