اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ائیر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قریب کھڑے پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے۔
ڈاکٹر خلیل چشتی کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کی طرف سے شدید بد نظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ڈاکٹر خلیل چشتی، وزیر داخلہ کے ہمراہ ائیر پورٹ سے روانہ ہوئے تو جیالوں نے شدید نعرے بازی کی اور میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ اس دوران جیالوں نے میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جیالوں کی جانب سے کئی کیمرہ مینوں پر بھی حملہ کیا گیا، دھکم پیل میں متعدد صحافی زخمی ہو گئے۔ ائیر پورٹ سیکورٹی کے اہلکار تمام صورتحال کو دیکھتے رہے تاہم کسی نے مداخلت نہیں کی۔