اسلام آباد : (جیو ڈیسک)چیف جسٹس افتخاد محمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہر حال میں بر قرار رہنی چاہیے دہشت گردی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں عالمی جوڈیشل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا برسوں سے جاری دہشت گردی سے پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اور عالمی قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا جرائم کے خاتمے کے لیے مختلف حلقوں سے رابطوں کی ضرورت ہے۔دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے قوانین کا ہونا ضروری ہے۔