اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلا نے سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وکلا نے کہا کہ وہ عدلیہ کی آزادی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ وکلا نے حکومت کے رویہ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر اشرف گجر نے کہا کہ اب وکلا تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور وکلا کا عزم متزلرل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے ملک میں کرپشن کا نوٹس لیا ہے۔