اسلام آباد : سینیئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وہ سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور اس کی بلا تعطل فراہمی کے لیئے اپنا فعال کر دار ادا کرتے رہیں گے ال پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے چودھری پرویز الہی سے اسلام اباد میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سی این جی متوسط طبقے کا ایندھن ہے اور اس کی عدم دستیابی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ سی این جی ماحول دوست ایندھن ہے اس صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روز گار وابستہ ہے پرویز الہی نے کہا کہ اس صنعت کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے وفد نے یقین ظاہر کیا کہ چودھری پرویز الہی مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کریں۔