اسلام آباد : صدر زرداری سے اسفند یار ولی کی ملاقات، تحفظات کا اظہار

president

president

اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اور کراچی کی صورتحال پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق عوامی نینشل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کراچی کی صورتحال پر ان کی جماعت کواعتماد میں نہ لینے پراپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر صدر زرداری نے اے این پی کے سربراہ کویقین دلایا کہ وہ تمام اتحادی جماعتوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کراچی سمیت دیگر اہم سیاسی اور انتظامی نوعیت کے فیصلوں میں اے این پی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔