اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم اور چوہدری شجاعت کی ملاقات۔ سیاسی معاملات اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ صدر آصف علی زرداری سے ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت نے ایوان صدرمیں ملاقات کی اوران سے کراچی میں امن وامان سے متعلق اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونیوالے اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر تازہ ترین سیاسی صورتحال اور کراچی میں امن وامان کے معاملے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔