اسلام آباد : صد ر آصف علی زردا ری کی زیر صدارت اتحادی جما عتو ں کا اہم اجلاس جاری ہے۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، عدلیہ اور حکومت کے درمیان محاذآرائی سمیت اہم امور پر صلح مشورے کئے جائیں گے۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق اور اے این پی کی اعلی قیادت بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ اور حکومت کے تعلقات اور اپوزیشن کے کردار پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے ، اجلاس میں مشاورت کے بعد اہم حکومتی فیصلے متوقع ہیں۔