اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اہم معاملات پر مل کر چلنے اور مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماں کے درمیان ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مسلم لیگ نواز کے سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں اہم معاملات پر مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی جبکہ حکومتی ایجنڈے پر بات نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔