اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر ملائیشیا جانے کی کوشش کرنے والے پندرہ افراد کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ بارہ افراد جعلی ویزے پر ملائیشیا جانا چاہتے تھے جبکہ تین کے پاسپورٹ جعلی تھے۔ ایف آئی کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ٹریول ایجنٹوں کو چار سے پانچ لاکھ روپے دے کر جعلی سفری دستاویزات بنوائیں۔ سات ٹریول ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سمگلنگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔