اسلام آباد : ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اورکشمیر کے بیشتر حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈ ی ،گوجرانوالہ ، لاہور، بہا ولپور ، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے بیشترمقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 46 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، جیکب آباد ، چکوال اور اوکاڑہ میں 22،جہلم 15،لاہور 13،پشاور 12،اور لاڑکانہ میں 10 ملی میٹربارش رکارڈ ہوئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے گا۔ایبٹ آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری فیصل آباد میں 37راولپنڈی،لاہور اورگوجرانوالہ میں 36اسلام آباد 35مری 23مظفر آباد36ملتان 38کراچی 31حیدرآباد 32لاڑکانہ35پشاور 38کوئٹہ 39 اورگوادرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔