اسلام آباد: ملک میں جاری بارشوںکے باوجود بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری شارٹ فال3495میگا واٹ پر بر قرار۔ بجلی کی مجموعی پیداوار15002 میگاواٹ جبکہ طلب 18497میگاواٹ اور شارٹ فال3495میگاواٹ پر برقرار ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں دس سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی پیپکو کاکہنا ہے ملک میں جاری حالیہ بارشوں کے باعث آئندہ چند روز میں شارٹ فال میں کمی واقع ہو گی۔