اسلام آباد : (جیو دیسک) ملک کے اکثر علاقے گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ لسبیلا اور روہڑی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، رحیم یار خان 44، ملتان 42، فیصل آباد اور لاہور 40، اسلام آباد 36، کراچی اور پشاور35، مظفرآباد 34، گلگت اور کوئٹہ 31 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم پشاور مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگود ھا ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور جنوبی خیبر پختون خوا کے کاشت کے اکثر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔